Tafseer-e-Baghwi - An-Nahl : 61
وَ لَوْ یُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمْ مَّا تَرَكَ عَلَیْهَا مِنْ دَآبَّةٍ وَّ لٰكِنْ یُّؤَخِّرُهُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ
وَلَوْ : اور اگر يُؤَاخِذُ : گرفت کرے اللّٰهُ : اللہ النَّاسَ : لوگ بِظُلْمِهِمْ : ان کے ظلم کے سبب مَّا تَرَكَ : نہ چھوڑے وہ عَلَيْهَا : اس (زمین) پر مِنْ : کوئی دَآبَّةٍ : چلنے والا وَّلٰكِنْ : اور لیکن يُّؤَخِّرُهُمْ : وہ ڈھیل دیتا ہے انہیں اِلٰٓى : تک اَجَلٍ مُّسَمًّى : ایک مدت مقررہ فَاِذَا : پھر جب جَآءَ : آگیا اَجَلُهُمْ : ان کا وقت لَا يَسْتَاْخِرُوْنَ : نہ پیچھے ہٹیں گے سَاعَةً : ایک گھڑی وَّ : اور لَا يَسْتَقْدِمُوْنَ : نہ آگے بڑھیں گے
اور اگر خدا لوگوں کو ان کے ظلم کے سبب پکڑنے لگے تو ایک جاندار کو زمین پر نہ چھوڑے لیکن ان کو ایک وقت مقرر تک مہلت دیئے جاتا ہے۔ جب وہ وقت آجاتا ہے تو ایک گھڑی نہ پیچھے رہ سکتے ہیں نہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔
تفسیر (61)” ولو یواخذ اللہ الناس بظلمھم “ ان کو سزا دینے میں جلدی کرے یا مواخذہ کرنے میں جلدی کرے ان کے کفر کی وجہ سے اور نافرمانی کی وجہ سے ” ماترک علیھا “ زمین پر یہ کنایۃ ذکر کیا گیا ہے جو مذکور نہیں ہے۔” من دابتۃ “ حضرت قتادہ نے اس آیت کے متعلق لکھا ہے کہ ایسا حضرت نوح (علیہ السلام) کے زمانے میں ہوچکا ہے کہ حضرت نوح (علیہ السلام) کی کشتی میں جو جانور چڑھ گئے وہ بچ گئے اور باقی ہلاک کردئیے گئے۔ ظلم کی وجہ سے چڑیاں بھی اپنے گھونسلے میں بھوکی مرجاتی ہیں حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ظالم صرف اپنے نفس کو ہی ضد پہنچاتا ہے۔ حضرت ابوہریرہ ؓ نے فرمایا کیوں نہیں، خدا کی قسم ! یہاں تک کہ ظالم کے ظلم کی پاداش میں چڑیاں اپنے آشیانوں میں بھوکی مرجاتی ہیں۔ ابن عباس ؓ کا قول ہے کہ ابن آدم کے گناہ کی وجہ سے جعل اپنے سوراخ میں عذاب میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ بعض حضرات نے اس کا یہ مطلب بیان کیا ہے کہ اگر کافروں کے آبائو اجداد کو ان کے ظلم کی پاداش میں فوراً پکڑ لیتا تو نسل ہی منقطع ہوجاتی۔ ان کی اولادبھی زندہ نہ بچتی اور زمین پر کوئی باقی نہ رہتا۔ ” ولکن یوخرھم الی اجل “ ان کو ایک مدت تک مہلت دی گئی۔” مسمی “ ان کی مدت انتہا تک اور ان کی منزلوں کے بوسیدہ ہونے تک۔ ” فاذا جاء اجلھم لا یستاخرون ساعۃ ولا یستقدمون “
Top