Tafseer-e-Baghwi - Al-Hajj : 74
مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَقَوِیٌّ عَزِیْزٌ
مَا قَدَرُوا : نہ قدر جانی انہوں نے اللّٰهَ : اللہ حَقَّ قَدْرِهٖ : اس کے قدر کرنے کا حق اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ لَقَوِيٌّ : قوت والا عَزِيْزٌ : غالب
ان لوگوں نے خدا کی قدر جیسی کرنی چاہیے تھی نہیں کی کچھ شک نہیں کہ خدا زبردست اور غالب ہے
74۔ ماقدرواللہ حق قدرہ، اس طرح اس کی تعظیم نہیں کی جس طرح تعظیم کرنی چاہیے تھی ، اور اس کے پہچاننے کا جس طرح حق تھا اس طرح اسکو نہیں پہچانا، اور جن اوصاف کا حق تھا اور وہ اوصاف آپ نے بیان نہیں کیے اس لیے حقیرترین چیزوں کو اس کی عبادت میں شریک قرار دے لیا، ان اللہ لقوی عزیز۔
Top