Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 20
قَالَ فَعَلْتُهَاۤ اِذًا وَّ اَنَا مِنَ الضَّآلِّیْنَؕ
قَالَ : موسیٰ نے کہا فَعَلْتُهَآ : میں وہ کیا تھا اِذًا : جب وَّاَنَا : اور میں مِنَ : سے الضَّآلِّيْنَ : راہ سے بیخبر (جمع)
(موسی نے) کہا کہ (ہاں) وہ حرکت مجھ سے ناگہاں سرزد ہوئی تھی اور میں خطاکاروں میں تھا
20۔ قال، ، موسیٰ نے فرمایا، فعلتھا اذا، ، یعنی تونے ایسی حرکت کی جو اس وقت نہیں کرنی چاہیے تھی، وانا من الضالین، میں ناواقفوں میں سے تھا اس وقت اللہ نے میری طرف کوئی ہدایت نہیں بھیجی نہیں تھی بعض نے کہا کہ اس کا معنی ہے میں اس وقت نہیں جانتا تھا کہ وہ میرے اس فعل سے مرجائے گا، میرامقصد اس کو قتل کرنا نہیں تھا، بعض نے اس کا یہ مطلب بیان کیا کہ بغیر قصد اور ارادہ کے میں اس وقت صحیح راستہ سے بھٹک گیا تھا یعنی ایسی نازیبا حرکت تو مجھ سے ضرور صادر ہوئی لیکن بلا ارادہ۔ بعض نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ مجھ سے خطا ہوگئی۔
Top