Dure-Mansoor - Al-A'raaf : 165
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَكُمْ خَلٰٓئِفَ الْاَرْضِ وَ رَفَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجٰتٍ لِّیَبْلُوَكُمْ فِیْ مَاۤ اٰتٰىكُمْ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ سَرِیْعُ الْعِقَابِ١ۖ٘ وَ اِنَّهٗ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠   ۧ
وَهُوَ : اور وہ الَّذِيْ : جس نے جَعَلَكُمْ : تمہیں بنایا خَلٰٓئِفَ : نائب الْاَرْضِ : زمین وَرَفَعَ : اور بلند کیے بَعْضَكُمْ : تم میں سے بعض فَوْقَ : پر۔ اوپر بَعْضٍ : بعض دَرَجٰتٍ : درجے لِّيَبْلُوَكُمْ : تاکہ تمہیں آزمائے فِيْ : میں مَآ اٰتٰىكُمْ : جو اس نے تمہیں دیا اِنَّ : بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب سَرِيْعُ : جلد الْعِقَابِ : سزا دینے والا وَاِنَّهٗ : اور بیشک وہ لَغَفُوْرٌ : یقیناً بخشے والا رَّحِيْمٌ : نہایت مہربان
اور اللہ وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنایا اور درجات کے اعتبار سے تم میں ایک کو دوسرے پر فوقیت دی تاکہ وہ تمہیں ان چیزوں کے بارے میں آزمائے جو تم کو عطا فرمائیں، بیشک آپ کا رب جلد سزا دینے والا ہے اور بلاشبہ وہ ضرور بخشنے والا مہربان ہے۔
(1) امام ابن ابی حاتم اور ابو الشیخ نے سدی (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت وھوالذی جعلکم خلئف الارض یعنی ہلاک کیا قوموں کو اور ہم کو اس میں خلیفہ بنایا ان کے بعد سے لفظ آیت ورفع بعضکم فوق بعض درجت یعنی رزق میں (ہم نے بعض کو بعض پر بلند فرمایا) (2) امام ابن ابی حاتم نے ابن زید (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت وھو الذی جعلکم خلئف الارض کے بارے میں فرمایا کہ (اللہ تعالیٰ ) خلیفہ بناتے ہیں ایک قوم کے بعد دوسری قوم کو اور دوسری قوم کے بعد تیسری قوم کو۔ (3) امام ابن ابی حاتم اور ابو الشیخ نے مقاتل سے روایت کیا کہ لفظ آیت ورفع بعجکم فوق بعض درجت کے بارے میں فرمایا یعنی بعض کو بعض درجات میں بلند فرمایا فضل اور مالداری کے لحاظ سے لفظ آیت لیبلوکم فی ما اتکم تاکہ (اللہ تعالیٰ ) تم کو آزمائیں گے ان چیزوں میں جو تم کو عطا فرمائیں وہ مالدار کو اور فقیر کو شریف کو اور کمینے کو آزاد کو غلام کو سب کو آزماتا ہے۔ الحمدللہ سورة الانعام مکمل ہوئی
Top