Dure-Mansoor - An-Nahl : 37
اِنْ تَحْرِصْ عَلٰى هُدٰىهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ یُّضِلُّ وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ
اِنْ : اگر تَحْرِصْ : تم حرص کرو (للچاؤ) عَلٰي هُدٰىهُمْ : ان کی ہدایت کے لیے فَاِنَّ اللّٰهَ : تو بیشک اللہ لَا يَهْدِيْ : ہدایت نہیں دیتا مَنْ : جسے يُّضِلُّ : وہ گمراہ کرتا ہے وَمَا : اور نہیں لَهُمْ : ان کے لیے مِّنْ : کوئی نّٰصِرِيْنَ : مددگار
اگر آپ ان کی ہدایت پر حرص کریں سو بلاشبہ اللہ اسے ہدایت نہیں دیتا جسے گمراہ کرتا ہے اور ان کے لئے کوئی مددگار نہ ہوگا۔
1:۔ ابوعبید اور ابن منذر نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے اس کو یوں پڑھا۔ (آیت) ” فان اللہ لا یھدی من یضل “ یھدی یاء کے فتحہ کے ساتھ (اور) ” من یضل “ یاء کے ضمہ کے ساتھ۔ 2:۔ ابوعبید اور ابن منذر نے اعمش (رح) سے روایت کیا کہ مجھ کو شعبی (رح) نے کہا اے سلیمان یہ حرف آپ کس طرح پڑھتے ہیں ؟ میں نے کہا (آیت) ” لا یھدی من یضل “ اور فرمایا اسی طرح میں نے علقمہ ؓ کو پڑھتے ہوئے سنا۔ 3:۔ سعید بن منصور اور ابن منذر نے علقمہ ؓ سے روایت کیا کہ وہ اس کو یوں پڑھتے تھے (آیت) ” لا یھدی من یضل “ 4:۔ ابوعبید اور ابن منذر نے ابراہیم (رح) سے روایت کیا کہ وہ اس کو یوں پڑھتے تھے (آیت) ” لا یھدی من یضل “۔ 5:۔ ابن منذر نے مجاہد (رح) اس حرف کو یوں پڑھتے تھے (آیت) ” لا یھدی من یضل “۔ 6:۔ ابن ابی حاتم نے عکرمہ ؓ سے (آیت) ” لا یھدی من یضل “۔ کے بارے میں روایت کیا کہ جس کو اللہ تعالیٰ گمراہ کردیں اس کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔
Top