Tafseer-e-Baghwi - An-Nahl : 37
اِنْ تَحْرِصْ عَلٰى هُدٰىهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ یُّضِلُّ وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ
اِنْ : اگر تَحْرِصْ : تم حرص کرو (للچاؤ) عَلٰي هُدٰىهُمْ : ان کی ہدایت کے لیے فَاِنَّ اللّٰهَ : تو بیشک اللہ لَا يَهْدِيْ : ہدایت نہیں دیتا مَنْ : جسے يُّضِلُّ : وہ گمراہ کرتا ہے وَمَا : اور نہیں لَهُمْ : ان کے لیے مِّنْ : کوئی نّٰصِرِيْنَ : مددگار
اگر تم ان (کفار) کی ہدایت کیلئے للچاؤ تو جس کو خدا گمراہ کردیتا ہے اس کو وہ ہدایت نہیں دیا کرتا اور ایسے لوگوں کو کوئی مددگار بھی نہیں ہوتا۔
(37)” ان تحرص علی ھداھم “ اے محمد ! (ﷺ) آپ ان کے متعلق کتنی ہی تمنا کریں۔ ” فان اللہ لا یھدی من یضل “ اہل مکہ کے قراء نے ” یھدی “ یاء کے فتحہ اور دال کے کسرہ کے ساتھ پڑھا ہے۔ یعنی اللہ جس کو گمراہ رکھنا چاہے اس کو کوئی ہدایت نہیں دیتا۔ دوسرے قراء نے یاء کے ضمہ اور دال کے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جس کو گمراہ کردے اس کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرما ” من یضلل فلا ھادی لہ “…” وما لھم من ناصرین “ ان کو عذاب سے کوئی نہیں روک سکتا۔
Top