Tafseer-e-Haqqani - An-Nahl : 46
اَوْ یَاْخُذَهُمْ فِیْ تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِیْنَۙ
اَوْ : یا يَاْخُذَهُمْ : انہیں پکڑ لے وہ فِيْ : میں تَقَلُّبِهِمْ : ان کو چلتے پھرتے فَمَا : پس نہیں هُمْ : وہ بِمُعْجِزِيْنَ : عاجز کرنے والے
یا خدا انہیں چلتے پھرتے پکڑ لے پھر وہ اس کو ہرا بھی نہ سکیں
(3) اویاخذھم فی تقلبہم فما ھم بمعجزین اس کی کئی طور پر تفسیر ہوسکتی ہے۔ اول یہ کہ ان کو سفر میں مبتلائے بلا کر کے ہلاک کرے کیونکہ جو وطن میں ہلاک ہوسکتا ہے وہ سفر میں بھی اور وہاں کی ہلاکت بسبب پردیس ہونے کے کہ جہاں نہ کوئی یار ہوتا ہے نہ غمگسار اور ابھی سخت ہوتی ہے اور قریش مکہ سفر کے عادی تھے اور لفظ تقلب بمعنی سفر بھی آیا ہے جیسا کہ اس آیت میں لایغر نک تقلب الذین کفروافی البلاد۔ دوم یہ کہ ان کو حالات انقلابات اور تدابیر میں کامیاب نہ ہونے دے اور ہلاک کر دے اور یہ معنی اس آیت سے ماخوذ ہیں وقلبوالک الامور۔
Top