Tafseer-e-Majidi - An-Nahl : 46
اَوْ یَاْخُذَهُمْ فِیْ تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِیْنَۙ
اَوْ : یا يَاْخُذَهُمْ : انہیں پکڑ لے وہ فِيْ : میں تَقَلُّبِهِمْ : ان کو چلتے پھرتے فَمَا : پس نہیں هُمْ : وہ بِمُعْجِزِيْنَ : عاجز کرنے والے
یا انہیں ان کے چلتے پھرتے پکڑلے، سو یہ لوگ (اللہ کو) عاجز نہیں کرسکتے،67۔
67۔ متمرد و سرکش انسان اپنی پوری کوشش اور ساری قوتیں صرف کرکے ایڑی، چوٹی کا زور لگا کر دیکھ لے، حق تعالیٰ کا کسی معاملہ میں ذرا بھی مقابلہ نہیں کرسکتا، آخر کارخود ہی ہار کر تھک کر، مجبور ہوکر، بیٹھ جانا پڑے گا۔ (آیت) ” یاخذھم فی تقلبھم “۔ یعنی نزول عذاب کے لئے اسے کسی خاص اہتمام کی ضرورت تھوڑے ہی ہے، وہ ان کے جس حال میں چاہے انہیں گرفتار کرلے۔
Top