Tafseer-e-Mazhari - An-Nahl : 46
اَوْ یَاْخُذَهُمْ فِیْ تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِیْنَۙ
اَوْ : یا يَاْخُذَهُمْ : انہیں پکڑ لے وہ فِيْ : میں تَقَلُّبِهِمْ : ان کو چلتے پھرتے فَمَا : پس نہیں هُمْ : وہ بِمُعْجِزِيْنَ : عاجز کرنے والے
یا ان کو چلتے پھرتے پکڑ لے وہ (خدا کو) عاجز نہیں کرسکتے
او یاخذھم فی تقلبھم فما ھم بمعجزین یا (سفر میں) آتے جاتے اللہ ان کو عذاب میں دھر پکڑے ‘ سو وہ لوگ اللہ کو ہرگز نہیں ہرا سکتے۔ حضرت ابن عباس نے تقلب کا ترجمہ کیا ہے : اختلاف اور ابن جریج نے ترجمہ کیا : اقبال و ادبار (دونوں ترجمے ہم معنی ہیں ‘ یعنی آمد و رفت)
Top