Tafseer-e-Haqqani - At-Tawba : 31
اِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَیْءٍ اِذَاۤ اَرَدْنٰهُ اَنْ نَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ۠   ۧ
اِنَّمَا : اس کے سوا نہیں قَوْلُنَا : ہمارا فرمانا لِشَيْءٍ : کسی چیز کو اِذَآ اَرَدْنٰهُ : جب ہم اس کا ارادہ کریں اَنْ نَّقُوْلَ : کہ ہم کہتے ہیں لَهٗ : اس کو كُنْ : ہوجا فَيَكُوْنُ : تو وہ ہوجاتا ہے
انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے احبار اور رہبانوں کو اور مریم کے بیٹے مسیح کو بھی رب بنا لیا اور ان کو حکم تو یہی دیا گیا کہ خدائے واحد کی پرستش کرتے رہیں جس کے سوا اور کوئی خدا نہیں۔ وہ ان کے شریک بنانے سے پاک ہے۔
اسلام میں بھی جو اپنے مشائخ اور ان کی قبور سے ایسا کرتے ہیں کہ ان کو سجدہ کرتے اور قاضی الحاجات جانتے اور خلاف شریعت باتوں کو مانتے ہیں اسی میں داخل ہیں۔ اتخذوا احبارہم۔ الخ
Top