Mutaliya-e-Quran - At-Tawba : 31
اِتَّخَذُوْۤا اَحْبَارَهُمْ وَ رُهْبَانَهُمْ اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ الْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ١ۚ وَ مَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِیَعْبُدُوْۤا اِلٰهًا وَّاحِدًا١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ سُبْحٰنَهٗ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ
اِتَّخَذُوْٓا : انہوں نے بنا لیا اَحْبَارَهُمْ : اپنے احبار (علما) وَرُهْبَانَهُمْ : اور اپنے راہب (درویش) اَرْبَابًا : رب (جمع) مِّنْ : سے دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا وَالْمَسِيْحَ : اور مسیح ابْنَ مَرْيَمَ : ابن مریم وَمَآ : اور نہیں اُمِرُوْٓا : انہیں حکم دیا گیا اِلَّا : مگر لِيَعْبُدُوْٓا : یہ کہ وہ عبادت کریں اِلٰهًا وَّاحِدًا : معبود واحد لَآ : نہیں اِلٰهَ : کوئی معبود اِلَّا هُوَ : اس کے سوا سُبْحٰنَهٗ : وہ پاک ہے عَمَّا : اس سے جو يُشْرِكُوْنَ : وہ شرک کرتے ہیں
انہوں نے اپنے علماء اور درویشوں کو اللہ کے سوا اپنا رب بنا لیا ہے اور اسی طرح مسیح ابن مریم کو بھی حالانکہ ان کو ایک معبود کے سوا کسی کی بندگی کرنے کا حکم نہیں دیا گیا تھا، وہ جس کے سوا کوئی مستحق عبادت نہیں، پاک ہے وہ ان مشرکانہ باتوں سے جو یہ لوگ کرتے ہیں
اِتَّخَذُوْٓا [ انھوں نے بنایا ] اَحْبَارَهُمْ [ اپنے علماء کو ] [ وَرُهْبَانَهُمْ : اور اپنے درویشوں کو ] اَرْبَابًا [ بہت سے رب ] مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ [ اللہ کے علاوہ ] وَالْمَسِيْحَ ابْنَ مَرْيَمَ ۚ [ اور ابن مریم مسیح کو (بھی ) ] وَمَآ اُمِرُوْٓا [ اور ان کو حکم نہیں دیا گیا ] اِلَّا [ سوائے اس کے ] لِيَعْبُدُوْٓا [ کہ وہ بندگی کریں ] اِلٰــهًا وَّاحِدًا ۚ [ واحد الہ کی ] لَآ اِلٰهَ [ کوئی الہ نہیں ہے ] اِلَّا [ سوائے ] هُوَ ۭ [ اس کے ] سُبْحٰنَهٗ [ پاکیزگی اس کی ہے ] عَمَّا [ اس سے جو ] يُشْرِكُوْنَ [ یہ لوگ شرک کرتے ہیں ] نوٹ ۔ 1: حضرت عدی بن حاتم ؓ ایمان لانے سے پہلے عیسائی تھے ۔ انھوں نے آیت ۔ 31 کے حوالے سے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تھا کہ اس آیت میں ہم پر علماء اور درویشوں کو رب بنا لینے کے الزام کی حقیقت کیا ہے۔ کیونکہ ان کا خیال تھا کہ یہود و نصاری اپنے علماء اور درویشوں کو رب نہیں بناتے ۔ جواب میں رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا کہ کیا ایسا نہیں ہے کہ جس کو وہ لوگ حرام قرار دیتے ہیں اسے تم لوگ حرام مان لیتے ہو اور جس کو وہ لوگ حلال قرار دیتے ہیں اسے حلال مان لیتے ہو، حضرت عدی ؓ کے کہا کہ یہ تو ہم کرتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا یہی ان کو رب بنانا ہے۔
Top