Jawahir-ul-Quran - Al-Hajj : 6
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّهٗ یُحْیِ الْمَوْتٰى وَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌۙ
ذٰلِكَ : یہ بِاَنَّ : اس لیے کہ اللّٰهَ : اللہ هُوَ الْحَقُّ : وہی برحق وَاَنَّهٗ : اور یہ کہ وہ يُحْيِ : زندہ کرتا ہے الْمَوْتٰى : مردوں وَاَنَّهٗ : اور یہ کہ وہ عَلٰي : پر كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے قَدِيْرٌ : قدرت رکھنے والا
یہ سب کچھ15 اس واسطے کہ اللہ وہی ہے محقق اور وہ جلاتا ہے مردوں کو اور وہ ہر چیز کرسکتا ہے
15:۔ ” ذَالِکَ بِاَنَّ الخ “ جار مجرور کا متعلق محذوف ہے ای لتستیقنوا۔ ذالک ای المذکور فی الدلیل مذکورہ بالا دلائل سے واضح ہوگیا کہ کارساز اور متصرف و مختار اللہ تعالیٰ ہی ہے اور وہ قیامت بپا کرنے پر قادر ہے اس سے حسب ذیل امور ثابت ہوئے کہ (1) معبود برحق صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ (2) وہ مردوں کو ضرور زندہ کرے گا۔ (3) وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ (4) اور قیامت لامحالہ آئیگی۔ (5) اور اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام مردوں کو زندہ کر کے قبروں سے اٹھائیگا۔ یہ پانچوں ثمرات و نتائج دلائل مذکورہ پر مرتب ہیں۔ اور ” اِنَّهٗ یُحْیِ الْمَوْتٰی وَاِنَّهٗ عَلیٰ کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، وَ اَنَّ السَّاعَةَ اٰتِیَةٌ“ اور ” وَ اَنَّ اللّٰهَ یَبْعَثُ “ یہ سب ” اَنَّ اللّٰهُ ھُوَ الْحَقُّ “ پر معطوف ہیں۔ ثم انہ سبحانہ لما قرر ھذین الدلیلین رتب علیھما ماھو المطلوب والنتیجۃ وذکر امور خمسۃ الخ (کبیر ج 6 ص 216) ۔
Top