Dure-Mansoor - Al-Hajj : 6
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّهٗ یُحْیِ الْمَوْتٰى وَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌۙ
ذٰلِكَ : یہ بِاَنَّ : اس لیے کہ اللّٰهَ : اللہ هُوَ الْحَقُّ : وہی برحق وَاَنَّهٗ : اور یہ کہ وہ يُحْيِ : زندہ کرتا ہے الْمَوْتٰى : مردوں وَاَنَّهٗ : اور یہ کہ وہ عَلٰي : پر كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے قَدِيْرٌ : قدرت رکھنے والا
یہ اس وجہ سے کہ اللہ حق ہے اور وہ مردوں کو زندہ فرماتا ہے اور ہر چیز پر قادر ہے
1۔ عبد بن حمید و عبداللہ بن احمد نے زوائد الزہد میں معاذ بن جبل ؓ سے روایت کیا جو شخص یہ جانتا ہے کہ بلا شبہ اللہ عز وجل سچے ہیں۔ اور قیامت آنے والی ہے اس میں کوئی شک نہیں اور اللہ تعالیٰ اٹھائیں گے ان لوگوں کو جو قبروں میں ہیں تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ 2۔ خطیب وابن عساکر نے عائشہ ؓ سے اور انہوں نے ابوبکر ؓ سے روایت کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا جب آپ صبح کی نماز پڑھتے تو نئے دن اور کاتب اور موجود آدمی کو خوش آمدید کہتے فرماتے تم دونوں لکھو بسم اللہ الرحمن، اشہد ان لا الہ الا اللہ واشہد ان محمد الرسول اللہ۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ دین ایسے ہی ہے جیسے اس کی تعریف کی گئی۔ اور کتاب کی وہی شان ہے ج وبیان کی گئی اور میں گواہی دیتا ہوں کہ قیامت آنے والی ہے اس میں کوئی شک نہیں اور اللہ تعالیٰ اٹھائیں گے ان لوگوں کو جو قبروں میں ہیں۔ 3۔ حاکم نے اپنی تاریخ میں انس ؓ سے مرفوعاً روایت کیا کہ جو ہر دن ان چار چیزوں کی گواہی دے اللہ تعالیٰ اس سے برائی کو دور کردے گا۔ ” اشہد ان الہ ہو الحق المبین “ میں گواہی دیتا ہوں کہ بلا شبہ اللہ تعالیٰ وہی حق مبین ہے۔ انہ یحییٰ ویمیت وانہ علی کل شیء قدیر اور وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ ” وان الساعۃ اٰتیۃ لا ریب فیہا “ اور بلا شبہ قیامت آنے والی ہے اس میں کوئی شک نہیں۔ ” وان اللہ یبعث من فی القبور “ اور بلا شبہ اللہ تعالیٰ اٹھائیں گے ان کو جو قبروں میں ہیں۔
Top