Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 44
بِالْبَیِّنٰتِ وَ الزُّبُرِ١ؕ وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الذِّكْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْهِمْ وَ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ
بِالْبَيِّنٰتِ : نشانیوں کے ساتھ وَالزُّبُرِ : اور کتابیں وَاَنْزَلْنَآ : اور ہم نے نازل کی اِلَيْكَ : تمہاری طرف الذِّكْرَ : یاد داشت (کتاب) لِتُبَيِّنَ : تاکہ واضح کردو لِلنَّاسِ : لوگوں کے لیے مَا نُزِّلَ : جو نازل کیا گیا اِلَيْهِمْ : ان کی طرف وَلَعَلَّهُمْ : اور تاکہ وہ يَتَفَكَّرُوْنَ : وہ غور وفکر کریں
تو یاد رکھنے والوں سے پوچھ دیکھ اور آپ پر بھی ہم نے ہی یہ قرآن نازل کیا ہے تا کہ جو احکام لوگوں کے لئے نازل کئے گئے ہیں وہ احکام آپ انکے روبرو خوب کھول کر بیان کردیں اور تا کہ وہ لوگ غور و فکر کریں
44 ۔ اور اے پیغمبر ہم ہی نے آپ کی جانب یہ قرآن کریم نازل فرمایا ہے تاکہ جو احکام لوگوں کے لئے نازل کئے گئے ہیں ان کو آپ واضح طور پر صاف صاف لوگوں کے روبرو بیان کردیں اور تا کہ وہ لوگ غور و فکر سے کام لیں اور نصیحت پکڑیں ۔ یعنی جس طرح تم سے پہلے لوگوں کو دلائل واضحہ اور صحیفے اور کتابیں وغیرہ دیکر بھیجا تھا اسی طرح تم کو بھی یہ قرآن دیکر بھیجا ہے تا کہ آپ وہ تمام احکام جو بنی نوع انسان کے لئے نازل کئے ہیں وہ لوگوں کے سامنے صاف طور پر بیان کردیں اور تاکہ وہ ان احکام میں غور کریں اور ان کو غور و فکر کا موقعہ ملے۔
Top