Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 43
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ فَسْئَلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ
وَمَآ : اور نہیں اَرْسَلْنَا : ہم نے بھیجے مِنْ قَبْلِكَ : تم سے پہلے اِلَّا رِجَالًا : مردوں کے سوا نُّوْحِيْٓ : ہم وحی کرتے ہیں اِلَيْهِمْ : ان کی طرف فَسْئَلُوْٓا : پس پوچھو اَهْلَ الذِّكْرِ : یاد رکھنے والے اِنْ : اگر كُنْتُمْ : تم ہو لَا تَعْلَمُوْنَ : نہیں جانتے
اور ہم نے آپ سے پہلے کسی رسول کو دلائل واضحہ اور صحائف آسمانی دیکر نہیں بھیجامگر یہ کہ وہ مرد ہی ہوتے تھے جن پر ہم اپنی وحی بھیجا کرتے تھے اگر تم لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہے
43 ۔ اور اے پیغمبر ہم نے کسی رسول کو آپ سے پہلے نہیں بھیجا مگر یہ کہ وہ مرد ہی ہوا کرتے تھے ہم ان رسولوں کی جانب وحی کیا کرتے تھے اور ان رسولوں کو دلائل واضحہ اور کتب سماوی اور صحف آسمانی کے ساتھ کے بھیجا تھا ، سو اگر تم لوگ نہیں جانتے تو یاد زرکھنے والوں سے دریافت کرلو۔ یعنی آپ سے پہلے جس قدر رسول ہم نے بھیجے ہیں وہ سب انسان اور مرد ہوا کرتے تھے جن پر ہم اپنی وحی بھیجا کرتے تھے خواہ فرشتوں کی معرفت یا براہ راست اور بھیجا بھی کرتے تھے تو دلائل واضحہ اور کتب سماوی ۔ اور اوراق آسمانی دیکر بھیجا کرتے تھے اگر تم اس بات سے واقف نہیں ہو تو اہل ذکر یعنی یاد رکھنے والوں سے پوچھ دیکھو خواہ وہ اہل کتاب ہوں یا کوئی اور ہو جسکو امم سابقہ کا حال معلوم ہو اس سے پوچھ لو کہ وہ سب رسول آدمی ہوتے تھے فرشتے نہیں ہوا کرتے تھے ہم نے دوسری آیت کے دو جملوں کا ترجمہ محض عبارت کی غرض سے پہلی آیت کے ساتھ ملا دیا ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یاد رکھنے والے یعنی اہل کتاب کہ اگلے احوال جانتے تھے۔ 12
Top