Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 28
قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ
قَالَ : (موسی) نے کہا رَبُّ : رب الْمَشْرِقِ : مشرق وَالْمَغْرِبِ : اور مغرب وَمَا : اور جو بَيْنَهُمَا : ان دونوں کے درمیان اِنْ : اگر كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ : تم سمجھتے ہو
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا وہی مشرق اور مغرب کا اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے ان کا پروردگار ہے اگر تم کچھ سمجھ رکھتے ہو
(28) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وہی مشرق اور مغرب کا اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اس سب کا وہی پروردگار ہے اگر تم کچھ عقل اور سمجھ رکھتے ہو اگر تم کو سمجھ ہو ان دلائل اور صفات سے ان کو مان لو۔
Top