Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 39
وَ اسْتَكْبَرَ هُوَ وَ جُنُوْدُهٗ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ ظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ اِلَیْنَا لَا یُرْجَعُوْنَ
وَاسْتَكْبَرَ : اور مغرور ہوگیا هُوَ : وہ وَجُنُوْدُهٗ : اور اس کا لشکر فِي الْاَرْضِ : زمین (دنیا) میں بِغَيْرِ الْحَقِّ : ناحق وَظَنُّوْٓا : اور وہ سمجھ بیٹھے اَنَّهُمْ : کہ وہ اِلَيْنَا : ہماری طرف لَا يُرْجَعُوْنَ : نہیں لوٹائے جائیں گے
اور فرعون اور اس کے ماننے والوں نے ناحق ملک میں سر اٹھا رکھا تھا اور وہ یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ان کو ہماری طرف لوٹنا نہیں ہے
39۔ اور فرعون اور اس کے ماننے والوں نے ناحق ملک میں سر اٹھا رکھا تھا اور بڑائی کرتے رہے اور وہ یہ سمجھ بیٹھے کہ وہ ہماری طرواپس نہ آئیں گے اور ان کو ہماری طرف لوٹنا نہیں ۔ یعنی فرعون اور اس کا لشکر اپنی بڑائی اور تکبر و غرور میں مبتلا رہے اور انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ ہم خدا کی طرلوٹ کر جانے والے نہیں جب ان کی یہ سرکشی حد سے بڑھی ۔
Top