Kashf-ur-Rahman - Al-Ankaboot : 51
اَوَ لَمْ یَكْفِهِمْ اَنَّاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ یُتْلٰى عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَرَحْمَةً وَّ ذِكْرٰى لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ۠   ۧ
اَوَلَمْ يَكْفِهِمْ : کیا ان کے لیے کافی نہٰن اَنَّآ اَنْزَلْنَا : کہ ہم نے نازل کی عَلَيْكَ : آپ پر الْكِتٰبَ : کتاب يُتْلٰى : پڑھی جاتی ہے عَلَيْهِمْ ۭ : ان پر اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَرَحْمَةً : البتہ رحمت ہے وَّذِكْرٰي : اور نصیحت لِقَوْمٍ : ان لوگوں کے لیے يُّؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان لاتے ہیں
کیا ان لوگوں کے لئے یہ بات کافی نہیں ہے اور ہم نے آپ پر ایک کتاب نازل کی ہے جوان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہے بیشک اس کتاب میں ایمان لانے والے لوگوں کے لبے بڑی رحمت اور بڑ ی نصیحت ہے
51۔ کیا ان لوگوں کے لئے یہ بات کافی نہیں ہے کہ ہم نے آپ پر ایک کتاب نازل کی ہے جو ان پر پڑھی جاتی ہے اور ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہے بلا شبہ اس کتاب میں ان لوگوں کے لئے جو اہل ایمان ہیں بڑی رحمت اور نصیحت ہے۔ رحمت تو ظاہرہی ہے کہ ہزاروں احکام اور مسائل کی تعلیم ہے حرام و حلال واقفیت اس کتاب سے حاصل ہوتی ہے اور نصیحت یہ کہ ترغیب اور ترہیب ہے یہ اور نشانیوں میں بات کہاں ہوتی ہے۔
Top