Mufradat-ul-Quran - Yaseen : 79
قُلْ یُحْیِیْهَا الَّذِیْۤ اَنْشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ؕ وَ هُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمُۙ
قُلْ : فرما دیں يُحْيِيْهَا : اسے زندہ کرے گا الَّذِيْٓ : وہ جس نے اَنْشَاَهَآ : اسے پیدا کیا اَوَّلَ مَرَّةٍ ۭ : پہلی بار وَهُوَ : اور وہ بِكُلِّ : ہر طرح خَلْقٍ : پیدا کرنا عَلِيْمُۨ : جاننے والا
تو کہہ ان کو زندہ کرے گا48 جس نے بنایا ان کو پہلی بار اور وہ سب بنانا جانتا ہے
48:۔ قل یحییہا الخ : یہ جواب شکوی ہے اور ساتھ ہی بعث و نشور (قیامت) پر عقلی دلیل بھی ہے فرما دیجئے، بوسیدہ ہڈیوں میں از سر نو وہی جان ڈالے گا جس نے ان کو پہلے نیست سے ہست کیا اور وہ ہر مخلوق کو جانتا ہے ہر مردے کے متفرق اور بکھرے ہوئے اجزاء اسے معلوم ہیں اور بدن میں ہر جز کا مقام بھی اسے معلوم ہے یعلم جل و علا بجمیع الاجزاء المتفتۃ المتبددۃ لکل شخص من الاشخاص اصولہا و فروعہا واوضاع بعضہا من بعض من الاتصال والانفصال والاجتماع والفتراق فیعید کلا من ذلک علی الخط السابق مع القری التی کانت قبل (روح ج 23 ص 55) ۔
Top