Kashf-ur-Rahman - Ash-Shura : 4
لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ
لَهٗ : اس کے لیے ہی ہے مَا فِي السَّمٰوٰتِ : جو کچھ آسمانوں میں ہے وَمَا فِي الْاَرْضِ : اور جو کچھ زمین میں ہے وَهُوَ الْعَلِيُّ : اور وہ بلند ہے الْعَظِيْمُ : بہت بڑا ہے
جو کچھ بھی آسمانوں میں اور امین میں ہے سب اسی کا ہے اور وہی سب سے بدتر اور عظیم المرتبت ہے۔
(4) جو کچھ بھی آسمانوں میں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور وہی سب سے بلند اور برتر اور عظیم الشان ہے۔ یعنی سب زمین و آسمان میں اسی کی بادشاہت اور تصرف ہے وہی سب سے بلند وبالا اور سب سے بزرگ ہے۔
Top