Kashf-ur-Rahman - Az-Zukhruf : 62
وَ لَا یَصُدَّنَّكُمُ الشَّیْطٰنُ١ۚ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ
وَلَا يَصُدَّنَّكُمُ : اور نہ روکے تم کو الشَّيْطٰنُ : شیطان اِنَّهٗ : بیشک وہ لَكُمْ : تمہارے لیے عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ : دشمن ہے کھلا
اور شیطان تم کو روک نہ دے کیونکہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
(62) اور شیطان کو اس سیدھی راہ سے روک نہ دے کیونکہ وہ تمہارا دشمن ہے۔ یعنی جو باتیں توحید کی بیان ہوئیں اور عیسیٰ (علیہ السلام) کا منعم علیہ ہونا مذکور ہوا اس سے شیطان تم کو روک نہ دے آگے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے جو کچھ قوم سے فرمایا اور بنی اسرائیل کو جو تلقین فرمائی اس کا ذکر ہے، چناچہ ارشاد ہوتا ہے۔
Top