Anwar-ul-Bayan - Az-Zukhruf : 62
وَ لَا یَصُدَّنَّكُمُ الشَّیْطٰنُ١ۚ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ
وَلَا يَصُدَّنَّكُمُ : اور نہ روکے تم کو الشَّيْطٰنُ : شیطان اِنَّهٗ : بیشک وہ لَكُمْ : تمہارے لیے عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ : دشمن ہے کھلا
اور شیطان تمہیں ہرگز نہ روک دے بلاشبہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے،
﴿ وَ لَا يَصُدَّنَّكُمُ الشَّيْطٰنُ 1ۚ﴾ (اور تمہیں ہرگز شیطان صراط مستقیم سے نہ روک دے) ﴿ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ0062﴾ (بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے) صاحب روح المعانی لکھتے ہیں کہ یہ رسول اللہ ﷺ کا قول ہے۔ اِتَّبِعُوْن سے پہلے لفظ قل مقدر ہے۔
Top