Kashf-ur-Rahman - Al-Qalam : 48
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوْتِ١ۘ اِذْ نَادٰى وَ هُوَ مَكْظُوْمٌؕ
فَاصْبِرْ : پس صبر کرو لِحُكْمِ رَبِّكَ : اپنے رب کے حکم کے لیے وَلَا تَكُنْ : اور نہ تم ہو كَصَاحِبِ الْحُوْتِ : مانند مچھلی والے کے اِذْ نَادٰى : جب اس نے پکارا وَهُوَ مَكْظُوْمٌ : اور وہ غم سے بھرا ہوا تھا
سو اب آپ اپنے رب کے حکم کا صبر سے انتظار کرتے رہیے اور مچھلی والے کی طرح نہ ہوجائیے جبکہ اس نے خدا کو پکارا اور اس کی حالت یہ تھی کہ وہ غم وغصہ سے بھرا ہوا تھا۔
(48) پس اے پیغمبر آپ اپنے پروردگار کے حکم اور اس کی تجویز پر صبر سے بیٹھے رہیے اور مچھلی والے یعنی حضرت یونس (علیہ السلام) کی طرح نہ ہوجائیے جبکہ اس نے اللہ تعالیٰ کو پکارا اور وہ غم وغصہ میں بھرا ہوا تھا اور غم کے مارے گھٹ رہا تھا۔
Top