Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 186
مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَلَا هَادِیَ لَهٗ١ؕ وَ یَذَرُهُمْ فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ
مَنْ : جس يُّضْلِلِ : گمراہ کرے اللّٰهُ : اللہ فَلَا : تو نہیں هَادِيَ : ہدایت دینے والا لَهٗ : اس کو وَيَذَرُهُمْ : وہ چھوڑ دیتا ہے انہیں فِيْ : میں طُغْيَانِهِمْ : ان کی سرکشی يَعْمَهُوْنَ : بہکتے ہیں
جس کسی شخص کو اللہ تعالیٰ اپنی رہنمائی سے محروم کردے تو اس کو کوئی راہ بتانے والا نہیں اور خدا ان کو ان کی سرکشی ہی میں حیران و سرگرداں چھوڑے رکھتا ہے
186 جس کسی شخص کو اللہ تعالیٰ بےراہ چھوڑ دے اور اپنی رہنمائی سے محروم کردے تو اس کی کوئی رہنمائی کرنے والا نہیں اور اللہ تعالیٰ ان منکروں کو ان کی سرکشی ہی میں حیران و سرگرداں چھوڑے رکھتا ہے۔ یعنی جب کسی شخص کی سرکشی حد سے تجاوز ہوجاتی ہے تو حضرت حق تعالیٰ کی توفیق دست کش ہوجاتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان گمراہی میں مارا مارا پھرتا ہے اور کوئی رہنمائی میسر نہیں آتی۔
Top