Anwar-ul-Bayan - Al-A'raaf : 186
مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَلَا هَادِیَ لَهٗ١ؕ وَ یَذَرُهُمْ فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ
مَنْ : جس يُّضْلِلِ : گمراہ کرے اللّٰهُ : اللہ فَلَا : تو نہیں هَادِيَ : ہدایت دینے والا لَهٗ : اس کو وَيَذَرُهُمْ : وہ چھوڑ دیتا ہے انہیں فِيْ : میں طُغْيَانِهِمْ : ان کی سرکشی يَعْمَهُوْنَ : بہکتے ہیں
جس شخص کو خدا گمراہ کرے اسکو کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔ اور وہ ان (گمراہوں) کو چھوڑے رکھتا ہے کہ اپنی سرکشی میں پڑے بہکتے رہیں۔
(7:186) یذرہم۔ وہ چھوڑ دیتا ہے ان کو ۔ وذر سے مضارع واحد مذکر غائب۔ ہم ضمیر مفعول جمع مذکر غائب۔ طغیانھم۔ مضاف مضاف الیہ۔ ان کی گمراہی۔ سرکشی۔ نافرمانی۔ یعمھون۔ وہ سرگردان و گمراہ پھرتے ہیں۔ عمہ۔ مصدر۔ (باب فتح ۔ سمع) عمہ سرگردانی عمہ۔ عامہ۔ سرگردان و حیران۔ متردد۔
Top