Kashf-ur-Rahman - An-Naba : 20
وَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاؕ
وَّسُيِّرَتِ الْجِبَالُ : اور چلا دیئے جائیں گے پہاڑ فَكَانَتْ : تو ہوں گے وہ سَرَابًا : سراب
اور پہار چلا دیئے جائیں گے۔ اور وہ بالکل چمکتا ہوا ریت ہوجائیں گے۔
(20) اور پہاڑ چلا دیئے جائیں گے پس وہ بالکل چمکتا ہوا ریت ہوجائیں گے - پہاڑوں پر بھی یکے بعد دیگرے کئی حالتیں گزریں گی یہاں تک کہ خاک بنا کر اڑادیئے جائیں گے اور بالکل ریت ہوجائیں گے یہاں اس حالت کا ذکر ہے جب وہ چمکتے ہوئے ریت کے ڈھیر ہوں گے جس کو سورة مزمل میں فرمایا تھا۔ وکانت الجبال کثیبا مھیلا۔
Top