Tafseer-e-Mazhari - Al-Kahf : 85
وَ تَبٰرَكَ الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۚ وَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ١ۚ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ
وَتَبٰرَكَ : اور بابرکت ہے الَّذِيْ : وہ ذات لَهٗ : اس کے لیے ہے مُلْكُ السَّمٰوٰتِ : بادشاہت آسمانوں کی وَالْاَرْضِ : اور زمین کی وَمَا بَيْنَهُمَا : اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے وَعِنْدَهٗ : اور اسی کے پاس ہے عِلْمُ السَّاعَةِ : قیامت کا علم وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ : اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
اور وہ بہت بابرکت ہے جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کی بادشاہت ہے۔ اور اسی کو قیامت کا علم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے
وتبرک الذی لہ ملک السموت والارض وما بینھما وعندہ علم الساعۃ والیہ ترجعون اور بڑا عالی شان ہے وہ (خدا) جس کی حکومت آسمانوں پر اور زمین پر اور ان دونوں کی درمیانی کائنات پر ہے اور اسی کو قیامت کی بھی خبر ہے اور اسی کے پاس تم سب کو لوٹ کر جانا ہے۔ وَعِنْدَہٗ عِلْمُ السَّاعِۃِ یعنی قیامت برپا ہونے کا وقت اسی کو معلوم ہے۔
Top