Tafseer-e-Mazhari - Az-Zukhruf : 84
وَ هُوَ الَّذِیْ فِی السَّمَآءِ اِلٰهٌ وَّ فِی الْاَرْضِ اِلٰهٌ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ
وَهُوَ الَّذِيْ : اور وہ اللہ وہ ذات ہے فِي السَّمَآءِ : جو آسمان میں اِلٰهٌ : الہ ہے وَّفِي الْاَرْضِ : اور زمین میں اِلٰهٌ : الہ ہے ۭ وَهُوَ الْحَكِيْمُ الْعَلِيْمُ : اور وہ حکمت والا ہے، علم والا ہے
اور وہی (ایک) آسمانوں میں معبود ہے اور (وہی) زمین میں معبود ہے۔ اور وہ دانا (اور) علم والا ہے
وھو الذین فی السماء الہ وفی الارض الہ وھو الحکیم العلیم اور وہی ذات ہے جو آسمان میں بھی قابل عبادت ہے اور زمین میں بھی قابل عبادت ہے اور وہی بڑی حکمت اور بڑے علم والا ہے۔ یعنی آسمان و زمین میں اسی کی عبادت کی جاتی ہے ‘ اس کے سوا کوئی مستحق عبادت نہیں۔ الْحَکِیْمُ یعنی انتظام کائنات حکمت کے ساتھ کرنے والا اور مخلوق کی مصلحتوں کو جاننے والا ہے۔ یہ دونوں لفظ ثابت کر رہے ہیں کہ اللہ ہی معبود ہے ‘ اس کے سوا کوئی مستحق عبادت نہیں۔
Top