Tafseer-e-Madani - Al-Insaan : 17
وَ یُسْقَوْنَ فِیْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِیْلًاۚ
وَيُسْقَوْنَ : اور انہیں پلایا جائیگا فِيْهَا كَاْسًا : اس میں ایسا جام كَانَ مِزَاجُهَا : ہوگی اس کی آمیزش زَنْجَبِيْلًا : سونٹھ
اور انکو وہاں پر پلائے جا رہے ہوں گے شراب کے ایسے جام (پرکیف) جن کی آمیزش سونٹھ کی ہوگی
23 اہل جنت کیلئے ایک اور عظیم الشان مشروب کا ذکر وبیان : سو ارشاد فرمایا گیا کہ ان کو وہاں پر شراب کے ایسے جام پلائے جائیں گے جن کی آمیزش سونٹھ کی ہوگی۔ یعنی ایک ایسے چشمے کی جن کو وہاں پر سلسبیل کہا جائے گا۔ یعنی دنیا کی طرح وہاں سونٹھ کو پیس کر پانی میں ملانے کی ضرورت نہ ہوگی، بلکہ وہاں پر ایک ایسا عظیم الشان قدرتی چشمہ ہوگا جس میں سونٹھ کی خوشبو اور اس کی تاثیر تو موجود ہوگی مگر اس کی ترشی اس میں نہ ہوگی، جیسا کہ جنت کی نعمتوں کی خآصیت ہے کہ ان میں خوبی تو ہر ایک موجود ہوگی، مگر کسی طرح کا کوئی عجیب نہیں ہوگا اللھم شرفنا بھا بمحض منک وکرمک یا ارحم الراحمین بہرکیف اوپر ان کیلئے چشمہ کافور کا ذکر ہوا تھا اور اب یہ ان کیلئے ایک اور چشمے کا ذکر فرمایا جا رہا ہے ‘ جس کو سلسبیل کہا جائے گا۔ سو یہ بھی جنت کے چشموں میں سے ایک عظیم الشان چشمہ ہوگا۔ جس سے اہل جنت کو نوازا جائے گا۔ اللہ نصیب فرمائے۔ آمین ثم آمین یا ارحم الراحمین۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنی رضا و خوشنودی کی راہوں پر مستقیم و ثابت قدم رکھے اور نفس و شیطان کے ہر شر سے اپنی حفاظت و پناہ میں رکھے، آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
Top