Madarik-ut-Tanzil - An-Naml : 52
فَتِلْكَ بُیُوْتُهُمْ خَاوِیَةًۢ بِمَا ظَلَمُوْا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ
فَتِلْكَ : اب یہ بُيُوْتُهُمْ : ان کے گھر خَاوِيَةً : گرے پڑے بِمَا ظَلَمُوْا : ان کے ظلم کے سبب اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَاٰيَةً : البتہ نشانی لِّقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ : لوگوں کے لیے جو جانتے ہیں
اب یہ ان کے گھر ان کے ظلم کے سبب خالی پڑے ہیں جو لوگ دانش رکھتے ہیں ان کے لئے ان میں نشانی ہے
آیت 52: فَتِلْکَ بُیُوْتُہُمْ خَاوِیَۃً (پس یہ ان کے مکانات گرپڑے ہیں) ۔ منہدم گرپڑے ہیں۔ خاویۃ یہ خوی النجم سے بنا ہے۔ جب کہ وہ گرے۔ نمبر 2۔ خالی پڑے ہیں۔ جبکہ الخواء سے لیا جائے۔ نحو : یہ حال ہے۔ جس پر تلک کا مدلول عامل ہے۔ بِمَا ظَلَمُوْا (ان کے ظلم کی وجہ سے) ۔ ان کے ظلم کے باعث۔ اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ (بیشک اس میں) ۔ جو کچھ ثمود کے ساتھ ہوا۔ لَاٰیَۃً لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ (جاننے والی قوم کے لئے نشانی ہے) ۔ ہماری قدرت کی پس وہ اس سے نصیحت حاصل کرتے ہیں۔
Top