Madarik-ut-Tanzil - Al-Qasas : 46
وَ مَا كُنْتَ بِجَانِبِ الطُّوْرِ اِذْ نَادَیْنَا وَ لٰكِنْ رَّحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اَتٰىهُمْ مِّنْ نَّذِیْرٍ مِّنْ قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ
وَمَا كُنْتَ : اور آپ نہ تھے بِجَانِبِ : کنارہ الطُّوْرِ : طور اِذْ نَادَيْنَا : جب ہم نے پکارا وَلٰكِنْ : اور لیکن رَّحْمَةً : رحمت مِّنْ رَّبِّكَ : اپنے رب سے لِتُنْذِرَ : تاکہ ڈر سناؤ قَوْمًا : وہ قوم مَّآ اَتٰىهُمْ : نہیں آیا ان کے پاس مِّنْ نَّذِيْرٍ : کوئی ڈرانے والا مِّنْ قَبْلِكَ : آپ سے پہلے لَعَلَّهُمْ : تاکہ وہ يَتَذَكَّرُوْنَ : نصیحت پکڑیں
اور نہ تم اس وقت جبکہ ہم نے (موسی کو) آواز دی طور کے کنارے تھے بلکہ (تمہارا بھیجا جانا) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے تاکہ تم ان لوگوں کو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا ہدایت کرو تاکہ وہ نصیحت پکڑیں
46: وَمَا کُنْتَ بِجَانِبِ الطُّوْرِ اِذْ نَادَیْنَا (اور آپ طور کی جانب موجود نہ تھے جب کہ ہم نے موسیٰ کو پکارا) ۔ کہ اس کتاب کو مضبوطی سے تھام لو۔ وَلٰکِنْ (لیکن) ۔ ہم نے آپ کو علم دیا اور آپ کو رسول بنایا۔ رَحْمَۃً (رحمت کی وجہ سے) ۔ مِنْ رَّبِّکَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّآ اَتٰہُمْ مِنْ نَّذِیْرٍ مِّنْ قَبْلِکَ (تیرے رب کی طرف سے تاکہ تم اس قوم کو ڈرائو۔ جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا) ۔ اس فترت کے زمانہ میں جو آپ اور عیسیٰ (علیہ السلام) کے درمیان گذرا۔ اور اس کی مقدار پانچ سو پچاس سال ہے۔ لَعَلَّہُمْ یَتَذَکَّرُوْنَ (تاکہ وہ نصیحت کو قبول کریں) ۔
Top