Madarik-ut-Tanzil - At-Taghaabun : 18
عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠   ۧ
عٰلِمُ الْغَيْبِ : جاننے والا ہے غیب کو وَالشَّهَادَةِ : اور حاضر کو الْعَزِيْزُ : زبردست ہے الْحَكِيْمُ : حکمت والا
پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا غالب اور حکمت والا ہے۔
18 : عٰلِمُ الْغَیْبِ (وہ ہر پوشیدہ چیز کو جاننے والا ہے) دلوں کے جو راز چھپے ہوتے ہیں۔ وہ ان کو بھی جانتا ہے۔ وَالشَّہَادَۃِ (اور جس چیز کا لوگ مشاہدہ کرتے ہیں اس کو بھی جانتا ہے) ۔ یعنی جو ظاہری مصائب و حوادث دنیا میں پھیلے ہیں ان سے بھی واقف ہے۔ الْعَزِیـْزُ (وہ زبردست ہے) سخاوت و معروف کے اظہار سے عزت دینے والا ہے۔ الْحَکِیْمُ (اور حکمت والا ہے) غیوب کے حالات اور اطلاعات دینے میں۔
Top