Urwatul-Wusqaa - Al-Ghaashiya : 25
اِنَّ اِلَیْنَاۤ اِیَابَهُمْۙ
اِنَّ : بیشک اِلَيْنَآ : ہماری طرف اِيَابَهُمْ : ان کا لوٹنا
بلاشبہ ان کو لوٹ کر ہمارے پاس آنا ہو گا
بلا شبہ ان کو لوٹ کر ہمارے پاس ہی آنا ہے 25 ؎ (ایابھم) کا اصل مادہ ا و ب ہے۔ ان کا لوٹنا ۔ ان کا واپس آنتا ۔ اباب اب بیو وب کا مصد ہے مضاف ہے ( ھم) ضمیر جمع مذکر غائب ۔ مضاف الیہ ۔ مطلب یہ ہے کہ اگر وہ جھٹلا رہے ہیں تو اس کا انجام کیا ہوگا ؟ فرمایا انجام وہی ہوگا جو جھٹلانے والوں کا ہوا کرتا ہے اور اس کا اس وقت پتہ چلے گا جب وہ لوٹ کر آئیں گے کیونکہ انجام کا ان کو لوٹ کر آنا کسی دوسری طرف سے نہیں ہوگا ہمارے قانون کے مطابق ہماری طرف ہوگا کیونکہ ان کو بھیجنے والے جو ہم ہیں تو ضروری ہیں کہ وہ لوٹ کر بھی ہماری ہی طرف آئیں۔
Top