Mafhoom-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 78
وَ اِنَّ مِنْهُمْ لَفَرِیْقًا یَّلْوٗنَ اَلْسِنَتَهُمْ بِالْكِتٰبِ لِتَحْسَبُوْهُ مِنَ الْكِتٰبِ وَ مَا هُوَ مِنَ الْكِتٰبِ١ۚ وَ یَقُوْلُوْنَ هُوَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ وَ مَا هُوَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ۚ وَ یَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ
وَاِنَّ : اور بیشک مِنْھُمْ : ان سے (ان میں) لَفَرِيْقًا : ایک فریق يَّلْوٗنَ : مروڑتے ہیں اَلْسِنَتَھُمْ : اپنی زبانیں بِالْكِتٰبِ : کتاب میں لِتَحْسَبُوْهُ : تاکہ تم سمجھو مِنَ : سے الْكِتٰبِ : کتاب وَمَا : حالانکہ نہٰں ھُوَ : وہ مِنَ : سے الْكِتٰبِ : کتاب وَيَقُوْلُوْنَ : اور وہ کہتے ہیں ھُوَ : وہ مِنْ : سے عِنْدِ : طرف اللّٰهِ : اللہ وَمَا : حالانکہ نہیں ھُوَ : وہ مِنْ : سے عِنْدِ : طرف اللّٰهِ : اللہ وَيَقُوْلُوْنَ : وہ بولتے ہیں عَلَي : پر اللّٰهِ : اللہ الْكَذِبَ : جھوٹ وَھُمْ : اور وہ يَعْلَمُوْنَ : وہ جانتے ہیں
اور ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو کتاب پڑھتے ہوئے (اس طرح) زبان کا الٹ پھیر کرتے ہیں تاکہ تم سمجھو ( جو کچھ وہ پڑھ رہے ہیں) وہ کتاب ہی کی عبارت ہے حالانکہ وہ کتاب کی عبارت نہیں ہوتی، وہ کہتے ہیں کہ ( جو کچھ ہم پڑھ رہے ہیں) یہ اللہ کی طرف سے ہے، حالانکہ وہ اللہ کی طرف سے نہیں ہوتا، وہ جان بوجھ کر جھوٹ بات اللہ کی طرف منسوب کردیتے ہیں
بدکردار لوگوں کی دھوکہ دہی تشریح : اس آیت میں اہل کتاب کی ایک اور بدنیتی کا ذکر کیا گیا ہے۔ ایک فریق ان میں ایسا تھا جو آسمانی کتابوں کو اس طرح زبان کو الٹ کر پڑھتے کہ مضمون کے معنی ہی بدل جاتے اور سننے والا غلط مطلب سمجھ لیتا اور پھر یہ ان کو سمجھاتے کہ اللہ نے یہی کہا ہے۔ حالانکہ ان کو خوب معلوم ہوتا تھا کہ اللہ نے تو کچھ اور کہا ہے جو ان کے کہنے سے مختلف ہے۔ یعنی آسمانی کتاب کے قواعد اور مسائل کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کردیتے۔ ظاہر ہے اتنے بڑے گناہ کی سزا معمولی نہیں ہوسکتی ان لوگوں کی انہی حرکتوں کی وجہ سے نبوت ان سے چھین لی گئی۔ اور ان پر اللہ کا عذاب بھی نازل ہوا۔
Top