Tafseer-e-Majidi - Al-Anbiyaa : 15
فَمَا زَالَتْ تِّلْكَ دَعْوٰىهُمْ حَتّٰى جَعَلْنٰهُمْ حَصِیْدًا خٰمِدِیْنَ
فَمَا زَالَتْ : پس رہی تِّلْكَ : یہ دَعْوٰىهُمْ : ان کی پکار حَتّٰى : یہانتک کہ جَعَلْنٰهُمْ : ہم نے انہیں کردیا حَصِيْدًا : کٹی ہوئی کھیتی خٰمِدِيْنَ : بجھی ہوئی آگ
ان کی یہی پکار جاری رہی کہ ہم نے انہیں کٹی ہوئی کھیتی، بجھی ہوئی آگ بنا دیا،0 2۔
20۔ یعنی آخر وقت میں ان کی آہ وفریاد کچھ ان کے کام نہ آئی اور وہ نیست ونابود اس طرح ہوگئے جیسے کٹی ہوئی کھیتی یا بجھی ہوئی آگ۔ ع :۔ اب نہ خود ہیں نہ ہے مکاں باقی نام کو بھی نہیں نشاں باقی :
Top