Tafseer-e-Majidi - Al-Muminoon : 80
وَ هُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَ لَهُ اخْتِلَافُ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ
وَهُوَ : اور وہ الَّذِيْ : وہی جو يُحْيٖ : زندہ کرتا ہے وَيُمِيْتُ : اور مارتا ہے وَ لَهُ : اور اسی کے لیے اخْتِلَافُ : آنا جانا الَّيْلِ : رات وَالنَّهَارِ : اور دن اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ : کیا پس تم سمجھتے نہیں
اور وہی ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے اور اسی کے بس میں ہے رات اور دن کا الٹ پھیر سو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ؟ ،76۔
76۔ (اور اتنی موٹی بات بھی نہیں سمجھتے ؟ ) مطلب یہ ہے کہ ان ساری قوتوں کا مرجع ومنبع تو وہی ایک ذات ہے یہ سب دلائل و شواہد اس کی توحید کے ہیں، پھر تم پر کیا حماقت سوار ہے کہ تم متفرق ومتعدد دیویوں، دیوتاؤں کے قائل ہو ! (آیت) ” یحی۔ یمیت ...... لہ ...... والنھار “۔ زندہ کرنے اور رکھنے، ہلاک کرنے اور سارے تصرفات تکوینی سب اسی مالک واحد وخود مختار کے ہاتھ میں ہیں۔
Top