Tafseer-e-Mazhari - An-Nahl : 58
وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِالْاُنْثٰى ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ كَظِیْمٌۚ
وَاِذَا : اور جب بُشِّرَ : خوشخبری دی جائے اَحَدُهُمْ : ان میں سے کسی کو بِالْاُنْثٰى : لڑکی کی ظَلَّ : ہوجاتا (پڑجاتا) ہے وَجْهُهٗ : اس کا چہرہ مُسْوَدًّا : سیاہ وَّهُوَ : اور وہ كَظِيْمٌ : غصہ سے بھر جاتا ہے
حالانکہ جب ان میں سے کسی کو بیٹی (کے پیدا ہونے) کی خبر ملتی ہے تو اس کا منہ (غم کے سبب) کالا پڑ جاتا ہے اور (اس کے دل کو دیکھو تو) وہ اندوہناک ہوجاتا ہے
واذا بشر احدھم بالانثی ظل وجھہ مسودا وھو کظیم اور ان میں سے کسی کو بیٹی ہونے کی خبر دی جاتی ہے تو سارے دن اس کا چہرہ بدرونق رہتا ہے اور وہ دل ہی دل میں گھٹتا ہے۔ مُسْوَدًّا سیاہ ‘ بدرونق یعنی شرم ‘ رنج اور غم کی وجہ سے اس کا چہرہ بدرونق ہوجاتا ہے اور دن بھر بدرونق رہتا ہے۔ باوجودیکہ دن ایسی چیز ہے کہ اس میں خوشی بھی ہوتی ہے اور غم بھی ‘ مگر اس پر رنج ہی سوار رہتا ہے۔ کَظِیْم دل میں غم ‘ رنج گھٹا ہوا کہ اس کو اندر ہی اندر روکے رکھتا ہے ‘ ظاہر نہیں کرتا۔
Top