Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 91
وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِلْغٰوِیْنَۙ
وَبُرِّزَتِ : اور ظاہر کردی جائے گی الْجَحِيْمُ : دوزخ لِلْغٰوِيْنَ : گمراہوں کے لیے
اور دوزخ گمراہوں کے سامنے لائی جائے گی
وبرزت الجحیم للغوین۔ اور ظاہر کردی جائے گی دوزخ کج راہوں کے لئے۔ وہ اپنے رب کے سامنے دوزخ کو کھلا ہوا دیکھیں گے اور سمجھ جائیں گے کہ ہم کو ہنکا کر اس کے اندر لے جایا جائے گا۔ بیضاوی نے کہا ہے دونوں آیتوں میں الفاظ کا اختلاف ہے (اوّل آیت میں ازلفت اور دوسری آیت میں برزت ہے) اس میں وعدہ کے پہلو کو ترجیح ہے۔
Top