Tafseer-e-Mazhari - Aal-i-Imraan : 138
هٰذَا بَیَانٌ لِّلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ مَوْعِظَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ
ھٰذَا : یہ بَيَانٌ : بیان لِّلنَّاسِ : لوگوں کے لیے وَھُدًى : اور ہدایت وَّمَوْعِظَةٌ : اور نصیحت لِّلْمُتَّقِيْنَ : پرہیزگاروں کے لیے
یہ (قرآن) لوگوں کے لیے بیان صریح اور اہلِ تقویٰ کے لیے ہدایت اور نصیحت ہے
ھذا یہ قرآن کی طرف اشارہ ہے یا آیت : قد خلت کی طرف یا فانظروا کے مفہوم کی طرف۔ بیان للناس کھلا ہوا بیان ہے عام طور پر لوگوں کے لیے۔ و ھدی وموعظۃ للمتقین اور خصوصیت کے ساتھ متقیوں کے لیے ہدایت اور نصیحت ہے کیونکہ متقی ہی اس سے مستفیذ ہوتے ہیں۔
Top