Tafseer-e-Mazhari - Az-Zukhruf : 70
اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ اَنْتُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُوْنَ
اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ : داخل ہوجاؤ جنت میں اَنْتُمْ وَاَزْوَاجُكُمْ : تم اور تمہاری بیویاں تُحْبَرُوْنَ : تم خوش رکھے جاؤ گے
(ان سے کہا جائے گا) کہ تم اور تمہاری بیویاں عزت (واحترام) کے ساتھ بہشت میں داخل ہوجاؤ
ادخلوا الجنۃ انتم وازواجکم تحبرون تم اور تمہاری (ایماندار) بیبیاں خوش خوش جنت میں داخل ہوجاؤ۔ اَزْوَاجُکُمْ یعنی تمہاری مؤمن عورتیں۔ تُحْبَرُوْنَ یعنی اتنی خوشی پاؤ گے کہ اس کا اثر چہروں سے نمودار ہوگا۔ اس مطلب پر تحبرون ‘ حبار سے مشتق ہوگا اور حبار کا معنی ہے اثر ‘ نشان۔ یا تحبرون کا ترجمہ ہے : تم آراستہ کئے جاؤ گے ‘ سجائے جاؤ گے ‘ اس وقت تحبرون کا مادہ حبر ہوگا اور حبر کا معنی ہے زینت ‘ خوبصورتی ‘ یا اس کا ترجمہ ہے : تمہاری پوری پوری عزت افزائی کی جائے گی۔
Top