Siraj-ul-Bayan - Az-Zukhruf : 70
اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ اَنْتُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُوْنَ
اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ : داخل ہوجاؤ جنت میں اَنْتُمْ وَاَزْوَاجُكُمْ : تم اور تمہاری بیویاں تُحْبَرُوْنَ : تم خوش رکھے جاؤ گے
تم اور تمہاری عورتیں جنت (ف 1) میں داخل ہوجاؤ کہ تمہاری عزت کریں
جنت اسلامی نقطہ نگاہ سے 1: اسلامی نقطہ نگاہ سے جنت کا مفہوم یہ ہے کہ وہ زندگی کا کامل اور جامع ترین مفہوم رہے ۔ جہاں نفس کی تمام خواہشات کی تکمیل ہوتی ہے جہاں وہ سب کچھ مہیا ہے ۔ جس کے حصول کے لئے انسان دنیا میں تگ ودو کرتا ہے جہاں غم واندوہ اور احتیاج نہیں ہوتی ہے ۔ جہاں مسرت واجتہاج کے سوتے پھوٹتے ہیں ۔ اور تسکین وثانیت کی نہریں رواں ہیں ۔ جہاں مادہ اپنی پوری زیبائش کے ساتھ موجود ہے ۔ اور روح اپنی ساری آرائش کے ساتھ جلوہ گر ۔ جہاں انسان باہم دشمن نہیں ہوتے ۔ جہاں پورا امن و سکون ہوتا ہے ۔ اور اللہ کا قرب اور اس کی حضوری میسر ہوتی ہے ۔ جہاں فر لمحہ اور ہر آن اس کے جلوہ ہائے گوناگوں نظر اور فکر کو نزہت بخشتے ہیں ۔ اور جہاں انسان کو ظاہر و باطن کے لحاظ سے شادابیاں عطا ہوتی ہیں حل لغات :۔ الاحزاب ۔ گروہ ۔ حزب کی جمع ہے باختہ ۔ اچانک ۔ خلاف توقع ۔ ناگاہ محاف ۔ طبق ۔ بڑا پیالہ ۔ ملحقۃ مفرد ہے اکواب ۔ آنجورہ ۔ کو ب کی جمع ہے وتلدالاعین ۔ اور آنکھیں مطف اندوز ہونگی ۔
Top