Mutaliya-e-Quran - Az-Zukhruf : 70
اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ اَنْتُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُوْنَ
اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ : داخل ہوجاؤ جنت میں اَنْتُمْ وَاَزْوَاجُكُمْ : تم اور تمہاری بیویاں تُحْبَرُوْنَ : تم خوش رکھے جاؤ گے
داخل ہو جاؤ جنت میں تم اور تمہاری بیویاں، تمہیں خوش کر دیا جائے گا"
اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ [ تم لوگ داخل ہو اس جنت میں ] اَنْتُمْ وَاَزْوَاجُكُمْ [ تم اور (تمہارے ہم عقیدہ ) تمہاری بیویاں ] تُحْبَرُوْنَ [ تمہاری آو بھگت کی جائے گی ] نوٹ ۔ 2 آیت ۔ 70 ۔ میں ازواج کا لفظ استعمال ہوا ہے جو بیویوں کے لئے بھی استعمال ہوسکتا ہے اور ایسے لوگوں کے لیے بھی جو کسی کے ہم مشرب ، ہم جھولی اور ہم جماعت ہوں ، یہ وسیع المعنی لفظ اسی لیے استعمال کیا گیا ہے تاکہ اس کے مفہوم میں دونوں داخل ہوجائیں ۔ اہل ایمان کی مومن بیویاں بھی ان کے ساتھ ہوں گی اور ان کے مومن دوست بھی جنت میں ان کے رفیق ہوں گے ۔ (تفیہم القرآن ) اس آیت میں ازواج کے ترجمہ کے لیے ہم نے عقیدہ کا لفظ اس حقیقت کو واضح کرنے کے لیے اختیار کیا ہے کہ جن مومنوں کی بیویاں بھی اللہ کی نیک بندیاں ہوں گی ، وہ تو جنت میں جائیں گی ۔ لیکن جن مومنوں کی بیویوں کے لچھن اچھے نہیں ہوں گے وہ جنت میں نہیں جائیں گی بلکہ ان کو دوزخ میں داخل کیا جائے گا ۔ جیسے حضرت نوح (علیہ السلام) اور حضرت لوط (علیہ السلام) کی بیویاں ، جن سے کیا جائے گا کہ تم دونوں داخل ہو آگ میں داخل ہونے والوں کے ساتھ (التحریم ۔ 10)
Top