Tafseer-e-Mazhari - Adh-Dhaariyat : 46
وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ۠   ۧ
وَقَوْمَ نُوْحٍ : اور قوم نوح مِّنْ قَبْلُ ۭ : اس سے قبل اِنَّهُمْ كَانُوْا : بیشک وہ تھے قَوْمًا فٰسِقِيْنَ : فاسق لوگ
اور اس سے پہلے (ہم) نوح کی قوم کو (ہلاک کرچکے تھے) بےشک وہ نافرمان لوگ تھے
وقوم نوح من قبل انھم کانوا قوما فسقین . اور اس سے پہلے قوم نوح کو ہم ہلاک کرچکے تھے۔ بلاشبہ وہ بڑے نافرمان لوگ تھے۔ مِّنْ قَبْلُ : یعنی قوم لوط ‘ فرعون ‘ عاد اور ثمود سے پہلے۔ فَاسِقِیْنَ : یعنی کفر و معاصی کے مرتکب ہونے کی وجہ سے وہ راہ راست سے باہر نکل گئے تھے۔
Top