Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 79
اَلَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ مُسَخَّرٰتٍ فِیْ جَوِّ السَّمَآءِ١ؕ مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا اللّٰهُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ
اَلَمْ يَرَوْا : کیا انہوں نے نہیں دیکھا اِلَى : طرف الطَّيْرِ : پرندہ مُسَخَّرٰتٍ : حکم کے پابند فِيْ : میں جَوِّ السَّمَآءِ : آسمان کی فضا مَا : نہیں يُمْسِكُهُنَّ : تھامتا انہیں اِلَّا : سوائے اللّٰهُ : اللہ اِنَّ : بیشک فِيْ : میں ذٰلِكَ : اس لَاٰيٰتٍ : نشانیاں لِّقَوْمٍ : لوگوں کے لیے يُّؤْمِنُوْنَ : ایمان لاتے ہیں
کیا پرندوں کو نہیں دیکھا کہ حکم کے باندھے ہوئے آسمان کی فضا میں (اڑتے پھرتے) ہیں انہیں کوئی نہیں تھامتا سوائے اللہ کے، بیشک اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے کہ جو ایمان لاتے ہیں
اس آیت میں فرمایا کہ آسمان و زمین کے درمیان تم سینکڑوں جانوروں کو اڑتے ہوئے دیکھتے ہو کہ ہوا میں سیر کرتے پھرتے ہیں۔ کیا ان کا تھامنے والا سوائے خدا کے اور کوئی ہے ہرگز نہیں یہ بھی اس کی قدرت ہے۔ پھر فرمایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اہل ایمان کے واسطے ان امور مذکورہ میں قدرت کی نشانیاں موجود ہیں۔ جن کا یمان کامل ہے وہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں وہ غور کرتے ہیں۔
Top