Mazhar-ul-Quran - Al-Ghaafir : 57
لَخَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ
لَخَلْقُ : یقیناً پیدا کرنا السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضِ : اور زمین اَكْبَرُ مِنْ : زیادہ بڑا ۔ سے خَلْقِ النَّاسِ : لوگوں کو پیدا کرنا وَلٰكِنَّ : اور لیکن اَكْثَرَ النَّاسِ : اکثر لوگ لَا يَعْلَمُوْنَ : سمجھتے نہیں
بیشک1، آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا آدمیوں کے پیدا کرنے سے بہت بڑا کام ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
(ف 1) شان نزول : یہ آیت منکرین بعثت کے رد میں نازل ہوئی فرمایا کہ آسمانوں اور زمین کا بناناآدمی کے پیدا کرنے سے بڑھ کر ہے لیکن اکثر لوگ اسے جانتے نہیں، یہ اشارہ ان کفار کی طرف ہے جو قرآن کے منکر اس وجہ سے تھے کہ اسمیں قیامت کا ذکر ہے اور ان کو قیامت کا اعتقاد نہ تھا اور مردہ کا زندہ ہونا ان کو محال نظر آتا تھا ان کو جتایا جاتا ہے کہ جس خالق نے آسمان اور زمین کو پیدا کردیا اسے آدمی کا پیدا کرنا مشکل ہے اور آدمی بھی ہزاروں پیدا کردیے، جس نے ایک بار پیدا کردیے، اسے دوسری بار پیدا کرنا کیا مشکل ہے۔
Top