Mazhar-ul-Quran - Al-An'aam : 26
وَ هُمْ یَنْهَوْنَ عَنْهُ وَ یَنْئَوْنَ عَنْهُ١ۚ وَ اِنْ یُّهْلِكُوْنَ اِلَّاۤ اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ
وَهُمْ : اور وہ يَنْهَوْنَ : روکتے ہیں عَنْهُ : اس سے وَيَنْئَوْنَ : اور بھاگتے ہیں عَنْهُ : اس سے وَاِنْ : اور نہیں يُّهْلِكُوْنَ : ہلاک کرتے ہیں اِلَّآ : مگر (صرف) اَنْفُسَهُمْ : اپنے آپ وَ : اور مَا يَشْعُرُوْنَ : وہ شعور نہیں رکھتے
ر وہ اس سے منع کرتے ہیں اور خود بھی اس سے دور بھاگتے ہیں اور یہ لوگ اپنی ہی جانوں کو ہلاک کرتے ہیں اور ان کو کچھ خبر نہیں
میلاد النبی ﷺ پر خوشی کا پھل - عذاب میں کمی یہ آیت ابو لہب کے حق میں نازل ہوئی جس کا مطلب یہ ہے کہ حضرت عباس ؓ نے ابولہب کو خواب میں دیکھا کہ بری حالت میں ہے۔ جب حضرت عباس ؓ نے ابولہب سے حال پوچھا تو اس نے کہا کہ جب سے مرا ہوں ہمیشہ بری حالت میں رہتا ہوں لیکن پیر کے دن محمد ﷺ کے پیدا ہونے کی خبر سن کو میں نے اس خوشی میں اپنی لونڈی ثوبیہ کو آزاد کردیا تھا اس لئے اس روز مجھ کو ذرا اس تکلیف سے راحت ہوجاتی ہے۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ عقلمند وہ شخص ہے جو موت سے پہلے عقبیٰ کا کچھ سامان کرلیوے۔
Top