Mualim-ul-Irfan - An-Naba : 34
وَّ كَاْسًا دِهَاقًاؕ
وَّكَاْسًا : اور جام دِهَاقًا : چھلکتے ہوئے/ بھرے ہوئے
اور (جنتیوں کے لیے ) پیالے لبریز ہوں گے
(شراب طہور ) فرمایا وکاسا دھاقا جنتیوں کے لیے لبریز پیالے ہوں گے جن سے وہ سرور حاصل کریں گے ۔ انہیں شراب طہور سے نوازا جائے گا ۔ اس دنیا والی گندی نشہ آور قے آور گالیاں بکنے اور دنگا فساد کرانے والی شراب نہیں ہوگی ۔ بلکہ ایسی عمدہ شراب حاصل ہوگی ، جس سے سرور حاصل ہوگا ۔ ان لوگوں نے دنیا میں سختیاں برداشت کیں ، صبر وشکر کا دامن تھا مانیوی نعمتوں سے محروم رہے ، اس کے بدلے میں انہیں شراب طہور کے جام نصیب ہوں گے ۔ دھاق بھرے ہوئے پیالے کو کہتے ہیں جو انہیں حاصل ہوں گے۔
Top