Mualim-ul-Irfan - An-Naba : 35
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ
لَا يَسْمَعُوْنَ : نہ وہ سنیں گے فِيْهَا : اس میں لَغْوًا : کوئی لغو بات وَّلَا كِذّٰبًا : اور نہ کوئی جھوٹی بات
جنت میں کوئی لغویا جھوٹی بات نہیں سنیں گے
(وہاں لغویات نہیں ہونگی ) فرمایا یسمعون فیھا لغواولا کذابا جنتی جنت میں کوئی لغو یا جھوٹی بات نہیں سنیں گے۔ وہاں کوئی بہیودہ بات چیت نہیں ہوگی بلکہ ہر طرف خیروبرکت کی باتیں ہوں گی جیسا کہ سورة واقعہ میں الا قیلا سلما سلما “ جس طرف جائیں گے فرشتے سلام کریں گے ، کوئی گالی گلوچ تمسخرواستہزایاذلت ورسوائی والی بات نہیں سنی جائے گی ۔ نہ کوئی جھوٹی بات ہوگی ۔ جنت ان بری چیزوں سے مکمل طور پر پاک ہوگی ۔ یہ جنت والوں کے انعامات ہوں گے ۔
Top