Anwar-ul-Bayan - An-Naba : 34
وَّ كَاْسًا دِهَاقًاؕ
وَّكَاْسًا : اور جام دِهَاقًا : چھلکتے ہوئے/ بھرے ہوئے
اور شراب کے چھلکتے ہوئے گلاس
(78:34) وکاسا دھاقا واؤ عاطفہ۔ کا سا دھاقا موصوف و صفت ۔ کا سا کا عطف کو اعب پر ہے کاس اس جام کو کہتے ہیں جو شراب سے پر ہو، جس جام میں شراب نہ ہو اس کو کاس نہیں کہتے دھاقا ، دھق (باب فتح) مصدر سے اسم صفت ہے۔ بھرا ہوا۔ چھلکتا ہوا
Top