Mutaliya-e-Quran - Yunus : 6
اِنَّ فِی اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَّقُوْنَ
اِنَّ : بیشک فِي : میں اخْتِلَافِ : اختلاف الَّيْلِ : رات وَالنَّهَارِ : اور دن وَمَا : اور دن خَلَقَ اللّٰهُ : اللہ نے پیدا کیا فِي السَّمٰوٰتِ : آسمانوں میں وَالْاَرْضِ : اور زمین لَاٰيٰتٍ : نشانیاں ہیں لِّقَوْمٍ يَّتَّقُوْنَ : پرہیزگاروں کے لیے
یقیناً رات اور دن کے الٹ پھیر میں اور ہر اُس چیز میں جو اللہ نے زمین اور آسمانوں میں پیدا کی ہے، نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو (غلط بینی و غلط روی سے) بچنا چاہتے ہیں
اِنَّ [ یقینا ] فِي اخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ [ دن اور رات کے اختلاف میں ] وَمَا [ اور اس میں جو ] خَلَقَ [پیدا کیا ] اللّٰهُ [ اللہ نے ] فِي السَّمٰوٰتِ [ آسمانوں میں ] وَالْاَرْضِ [ اور زمین میں ] لَاٰيٰتٍ [ ضرور نشانیاں ہیں ] لِّقَوْمٍ [ایسے لوگوں کے لیے جو ] يَّتَّقُوْنَ [ تقوی کرتے ہیں ] ( آیت ۔ 6) ان کا اسم ہونے کی وجہ سے لایت حالت نصب میں ہے، اس کی خبر موجود محذوف ہے ۔ اور فی اختلاف سے لے کر والارض تک قائم مقام خبر ہے ۔
Top